ترکی کے وزير اعظم نے اعلان کیا ہے کہ دنیا عنقریب فلسطین کو مستقل ملک کے طور پر باقاعدہ تسلیم کرلے گي۔

مہر خـررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم بنعلی ایلدریم  نے اعلان کیا ہے کہ دنیا عنقریب فلسطین کو مستقل ملک کے طور پر باقاعدہ تسلیم کرلے گي۔

ترک وزیر ا‏ظم نے ترک شہر  ادرینہ میں حکمراں جماعت عدالت اور توسعہ کے سولہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو ایک مستقل ملک اور بیت المقدس کو اس کا باقاعدہ طور پر دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد فلسطین کا بحران مکمل طور پرحل ہوجائے گا۔

ترکی کے وزير اعظم نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے  فیصلے  کو تمام اسلامی ممالک اور دیگر پیشرفتہ ممالک مردود قراردے چکے ہیں لہذا امریکی صدر کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔