اجراء کی تاریخ: 27 دسمبر 2017 - 15:45

ترکی کے وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم بنعلی ایلدریم  2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ ترک وزير اعظم نے  سعودی عرب روانہ ہونے سے پہلے کہا تھا کہ وہ اس سفر میں سعودی عرب کے حکام سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترک وزير اعظم بنعلی یلدریم کا وزارت عظمی کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ترک وزیر اعظم اس سفر میں خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔