اجراء کی تاریخ: 27 دسمبر 2017 - 12:11

قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ترک فوج کے مزید فوجی قطر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ترک فوج کے مزید فوجی قطر پہنچ گئے ہیں۔ قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے مزید فوجی دوحہ پہنچ گئے ہیں ترک فوجی قطر کے دارالحکومت دوحہ کے جنوب مغرب میں 30 کلو میٹرکے فاصلے پر واقع العدید ایئر پورٹ پر پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر نے قطر کی ناکہ بندی اور محاصرہ کررکھا ہے اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ 3 عرب ممالک کے ساتھ ملکر  قطر کی بادشاہ کے خلاف فوجی کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن ترکی نے قطر کی فوجی مدد کرکے قطر کے بادشاہ کو بچا لیا۔