مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی نائب وزیر خا رجہ زپی ہوٹوویلی نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد مزید 10ممالک اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کریں گے۔ ان ممالک میں یورپ کے چند ممالک بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی نائب وزیرخارجہ نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ منتقلی کے لیے ہونڈارس، فلپائن، رومانیہ، جنوبی سوڈان سے بات چیت جاری ہے۔ کل وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا ،فلسطین نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور شرمناک قرار دیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 دسمبر 2017 - 11:07
اسرائیل کی نائب وزیر خا رجہ زپی ہوٹوویلی نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد مزید 10ممالک اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کریں گے۔ ان ممالک میں یورپ کے چند ممالک بھی شامل ہیں۔