مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نئے عیسوی سال کی آمد اور کرسمس کے موقع پر امریکہ اور برطانیہ سمیت یورپ بھر میں دہشت گردانہ حملوں کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک سٹی میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے، جبکہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ برطانیہ میں دہشت گردی کے انتہائی خطرے کے پیشِ نظر کرسمس پر 8 شہروں کو حساس قرار دے دیا گیاہے،خفیہ اداروں کے اہلکار اور مسلح پولیس کے دستے 24 گھنٹے گشت کریں گے یورپ کے دیگر شہروں میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 دسمبر 2017 - 13:46
نئے عیسوی سال کی آمد اور کرسمس کے موقع پر امریکہ اور برطانیہ سمیت یورپ بھر میں دہشت گردانہ حملوں کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔