مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس نے اپنے تمام ايئر پورٹس کو متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے لئے بند کردیا ہے۔ تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے طیاروں کو تیونس کے ایئر پورٹس پر اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق امارات کی ایئر لائنز نے تیونس کی عورتوں پر اپنے طیاروں میں سوار ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے جواب میں تیونس نے اپنے ايئر پورٹس پر متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے اترنے پر پابندی عاغد کردی ہے۔ تیونس کا کہنا ہے کہ ہم تیونسی خواتین کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 25 دسمبر 2017 - 10:40
تیونس نے اپنے تمام ايئر پورٹس کو متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے لئے بند کردیا ہے۔