مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے آئندہ برس عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈریو مک کیب نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ۔ وہ اس سے قبل مستعفی ہونے والے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کے دست راست تھے اور انہیں حکمراں جماعت کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا ۔ ذرائع کے مطابق مک کیب مارچ تک عہدہ چھوڑ دیں گے ۔اس وقت تک وہ پنشن کی تمام مراعات کے لیے اہل ہو جائیں گے ۔
اجراء کی تاریخ: 24 دسمبر 2017 - 12:15
امریکی ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے آئندہ برس عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔