مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس نے ایک بار پھر خلا میں ہتھیاروں کی تنصیب پر غور شروع کردیا ہے۔ خلا میں موجود بیلسٹک میزائل سسٹم دنیا میں کہیں بھی کسی بھی ایٹمی میزائل حملے کو ناکام بناسکے گا ۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جانب سے سرد جنگ کے دوران خلا میں بیلسٹک میزائل کی تنصیب کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جسے بعد میں بند کردیا گیا تاہم اب کانگریس نے اس پروگرام پر دوبارہ غور شروع کردیا ہے اور پینٹاگون سے کہا ہے کہ وہ اس کے امکانات کا جائزہ لے ۔ پروگرام کے مطابق خلا میں ان بیلسٹک میزائل کی تنصیب کا مقصد دنیا میں کہیں بھی ایٹمی میزائل حملے سے قبل سے اسے ناکام بنانا ہے ۔ ادھر سائنس دانوں نے اس پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے اسے دنیا کے لیے خطرناک اور ناقابل عمل قرار دیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 24 دسمبر 2017 - 12:09
امریکی کانگریس نے ایک بار پھر خلا میں ہتھیاروں کی تنصیب پر غور شروع کردیا ہے۔