تیونس کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے وضاحت طلب کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  تیونس کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے وضاحت طلب کی ہے۔تیونس کی وزارت خارجہ نے امارت کے سفیر سے تیونس کی خوابین کے امارات سفر پر پابندی کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔ امارات کے سفیر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی امور کے پیش نظر کیا گیا اور اب اس فیصلہ کو لغو کردیا گیا ہے اور تیونس کے تمام شہری امارات کا سفر کرسکتے ہیں۔