اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے منتقل کرنے پر کئی ممالک غور کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےدعوی کیا ہے کہ کئی ممالک اپنے سفارتخانے بیت المقدس منتقل کرنے پر غور کررہے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے کئی ممالک کے لئے بیت المقدس میں سفارتخانے کھولنے کی راہ ہموار کردی ہے۔ اسرائيلی وزير اعظم کا دعوی ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 128 ممالک نے امریکی فیصلے کو مسترکردیا ہے ۔