اجراء کی تاریخ: 21 دسمبر 2017 - 16:09

پاکستان کے علاقہ خانیوالمیں مسافربس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ خانیوالمیں مسافربس  اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات مطابق لاہور سے راجن پور جانے والی مسافر بس بذریعہ موٹر وے ایم 4 اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ خانیوال کے قریب شدید دھند کے باعث ٹرالرسے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 11 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔