آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران زخمی ہونے والے جانباز " علی خوش لفظ " طویل عرصہ تک درد و رنج برداشت کرنے کے بعد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق  آٹھ سالہ دفاع مقدس  کے دوران زخمی ہونے والے جانباز " علی خوش لفظ " طویل مدت تک درد و رنج برداشت کرنے کے بعد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

شہید علی خوش لفظ نے دفاع مقدس کے دوران  رمضان، مسلم بن عقیل ، والفجر 5 ، کربلائے 4 اور کربلائے 5 فوجی کارروائیوں میں حصہ لیا اور آخر کار کربلائے 5  آپریشن کے دوران وہ کمر میں  گولی لگنے سے زخمی ہوگئے شہید خوش لفظ کا اکثر اسپتال علاج ہوتا رہتا تھا ۔ جانباز خوش لفظ آج تہران کے خاتم الانبیاء اسپتال میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے اللہ تعالی انھیں شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔