مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں ایک دکان میں آگ لگنے کے بعد چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امدادی کارکنوں نے چار گھنٹوں کی کوشش کے بعدملبے سے 12افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔حکام کے مطابق سکی ناکہ کے ایک کمپاؤنڈ میں واقع دکان میں آج صبح چاربجے کے قریب آگ لگی، جس پر 30منٹ کے بعد ہی قابو پالیا گیا تھا۔دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت دکان میں 10سے 15افراد کام کررہے تھے، ملبےمیں دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق بعض افراد دکان کی چھت گرنے سے پہلے ہی نکلنے میں کامیاب ہوگئےتھے۔
اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2017 - 09:46
ہندوستان کے شہر ممبئی میں ایک دکان میں آگ لگنے کے بعد چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔