قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مبارک کے خادم اور مدافع حرم شہید مہدی ایمانی کے پیکر پاک کو آج سہ پہر تشییع کے بعد حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مبارک کے خادم اور مدافع حرم شہید مہدی ایمانی کے پیکر پاک کی تشییع امام حسن عسکری مسجد سے حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہر کی طرف ہوئی  جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ مدافع حرم شہید مہدی ایمانی کی تشییع جنازہ میں حرم مطہر کے خادمین ، صوبے کے اعلی و سول فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے بھر پور شرکت کی  اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کا دفاع کرنے والے شہید مہدی ایمانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ حرم مطہر کے متولی اور قم کے امام جمعہ آیت اللہ سعید ی نے مدافع حرم شہید مہدی ایمانی کے پیکر پاک پرنمازجنازہ ادا کی  اور اس کے بعد شہید مہدی ایمانی کو حرم مطہر میں سپرد خاک کردیا گیا۔