مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے جارحانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کےعلاقہ جیزان پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے ۔ ادھر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمن کے ایک میزائل حملے کے بارے میں سعودی عرب کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب اپنے مجرمانہ جرائم کو چھپانے کے لئے مغربی ممالک اور میڈیا سے سہارا لے رہا ہے۔ ادھر ناصار اللہ نے بھی سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 دسمبر 2017 - 11:41
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے جارحانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کےعلاقہ جیزان پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے ۔