مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مسی سپی میں واقع انسانی حقوق سے متعلق میوزیم کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کے خلاف بڑے پیمانے پرمظاہرہ بھی کیا گیا ۔ٹرمپ نے ہفتے کے روز ریاست مسی سپی کے صدر مقام جیکسن میں واقع انسانی حقوق کے حوالے سے قائم ایک میوزیم کا دورہ کیا ۔میوزیم میں ماضی میں افریقی نژاد امریکیوں پر ڈھائے گئے مظالم اور نا انصافیوں کے ریکارڈ کے علاوہ انسانی حقوق کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے ۔اس موقع پر میوزیم کے باہر مظاہرین نے صدر کے دورے کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نہ تو مہذب ہیں اور نہ ہی وہ صحیح انسان ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے اندر اور باہر صدر ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قراردیا جارہا ہے اور دنیا کے بدترین صدر کے ساتھ سعودی عرب کے نام نہاد خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان اور اس کے بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان نے ڈانس کرکے مسلمانوں کے سر شرم سے جھکا دیئے۔
اجراء کی تاریخ: 10 دسمبر 2017 - 11:52
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مسی سپی میں واقع انسانی حقوق سے متعلق میوزیم کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کے خلاف بڑے پیمانے پرمظاہرہ بھی کیا گیا ۔