مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق سے داعش کے مکمل خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کا اب کوئی شہر اور دیہات داعش کے قبضہ میں نہیں رہا عراقی فورسز نے ملک سے وہابی دہشت گرد گروہ کا خاتمہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہم نے ان تمام علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے جن پر داعش نے قبضہ جمالیا تھا، شام کی سرحد سے متصل پورے علاقے پر ہماری افواج کا کنٹرول ہے۔ اس لیے اب وہ گزشتہ 3 برسوں سے جاری اس جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔ حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ دشمن ہماری تہذیب اور ثقافت کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن ہم نے باہمی اتحاد اور عزم سے اسے ناکام بنادیا۔ ہم نے بہت ہی کم وقت میں ان پر فتح حاصل کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2017 - 20:55
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق سے داعش کے مکمل خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کا اب کوئی شہر اور دیہات داعش کے قبضہ میں نہیں رہا عراقی فورسز نے ملک سے وہابی دہشت گرد گروہ کا خاتمہ کردیا ہے۔