مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی کے بارے میں یورپی یونین کا مؤقف اپنی جگہ باقی ہے۔ اس نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ امریکی صدر کا فیصلہ سکیورٹی کونسل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بھی خلاف ہے۔ اسنے کہا کہ یورپی یونین بیت المقدس کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کرےگا۔
اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2017 - 11:12
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردیتے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی کے بارے میں یورپی یونین کا مؤقف اپنی جگہ باقی ہے۔