یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ پیپلز کانگریس سے کوئی مشکل نہیں ہے یمن پر جارح طاقتوں اور دشمنوں کا مقابلہ کرنا پیپلز کانگریس اور انصار اللہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ پیپلز کانگریس سے کوئی مشکل نہیں ہے یمن پر جارح طاقتوں اور دشمنوں کا مقابلہ کرنا پیپلز کانگریس اور انصار اللہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کا دن عظیم اور استثنائی دن ہے جس میں یمنی یمنی عوام کے خلاف گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا گيا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے پر یمنی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انصار اللہ کے سربراہ نے یمن کے سکیورٹی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے دشمن کی اس سازش کو ناکام بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں کمزور بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ ہم کمزور نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غداروں نے یہ تصور کرلیا تھا کہ ہماری فکر صرف محاذ جنگ پر لگی ہوئی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے ہماری ملک کے اندرونی حالات پر بھی گہری نظر ہے اور ہم نے دشمن کی سازش کو تین دن کے اندر ہی ناکام بنادیا۔

انھوں نے کہا کہ یمنی عوام اور سکیورٹی دستوں نے فتنہ کا سر کچل دیا ہے اور ہمیں ملک کے دفاع پر اپنی پوری توجہ مبذول کرنی چاہیے اور سعودی عرب کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں یمنی عوام کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ سعودی عرب کوبڑے شیطان  امریکہ کی حمایت اور مدد حاصل ہے جبکہ یمنی عوام کو  اللہ تعالی کی مدد اور نصرت حاصل ہے۔