اجراء کی تاریخ: 4 دسمبر 2017 - 14:35

عرب ذرائع کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایرانی سفارت خانے پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سفارتخانہ کے ایک حصہ میں آگ لگ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی عرب نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایرانی سفارت خانے پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سفارتخانہ کے ایک حصہ میں آگ لگ گئی۔ العربیہ نے دعوی کیا ہے کہ راکٹ حملے کے نتیجے میں ایرانی سفارتخانہ میں آگ لگ گئی۔ صنعا میں قومی کانگریس کے حامیوں اور انصار اللہ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد قومی کانگریس کے حامیوں نے خود کو انصار اللہ کے حوالے کردیا ہے۔