مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان نے انصاراللہ اور قومی کانگریس سے وابستہ فورسز کے در میان جھڑپوں کو روکنے کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوششوں کو شروع کردیا ہے۔
ذرائع نے علی عبداللہ صالح کو محفوظ راستے سےنکالنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ثالثی کا مقصد انصاراللہ کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور علی عبداللہ صالح کو محفوظ راستے سے نکالنا ہے۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق عوامی کمیٹیوں نے الدجاج گاؤں میں صالح کے گھر اور الحصبہ میں پارٹی کی قائمہ کمیٹی کے ہیڈکوارٹر اور صالح سے وابستہ چینل الیمن الیوم کی بلڈینگ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے صنعا میں رونما ہونے والے فتنہ پر قابو پالیا ہے۔