مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور بعض ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں چابہار بندرگاہ کے پہلے حصہ کا افتتاح ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی نے بندر گاہ کے توسیعی حصے کا افتتاح کیا۔ بندرگاہ کے توسیعی حصے کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان، افغانستان، ترکی، قطر اور پاکستان کے حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال ہندوستان ، افغانستان اور ایران نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی کے لیے ایک تجارتی روٹ قائم کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 3 دسمبر 2017 - 16:26
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور بعض ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں چابہار بندرگاہ کے پہلے حصہ کا افتتاح ہوگیا ہے۔