مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آذربائیجان کے 12 ہزار شہداء کی یاد منانے والی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں فرمایا: بعض کاذب جلوؤں اور جھوٹی عظمتوں کے بہانے شہداء کی یاد کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہداء کے جذبہ فداکاری اور شہادت کی یاد کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حالیہ برسوں میں ممتاز اور درخشاں چہرے فداکار جوانوں کے تھے جنھوں نے ملک اور انقلاب کے دفاع میں جذبہ ایثار و قربانی کے شاندار جلوے پیش کئے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جذبہ ایثار و شہادت کے ذریعہ قوموں اور ملکوں کو عزت اور عظمت نصیب ہوتی ہےاور ملک و قوم کی عزت اور عظمت کے محافظوں کی یاد فراموش کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آذربائیجان کے عوام کے صبر و تحمل کو اس صوبے کے عوام کی استقامت اور پائداری کا مظہر قراردیا۔
اجراء کی تاریخ: 3 دسمبر 2017 - 11:13
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آذربائیجان کے 12 ہزار شہداء کی یاد منانے والی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں فرمایا: بعض کاذب جلوؤں اور جھوٹی عظمتوں کے بہانے شہداء کی یاد کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے ۔