یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے دارالحکومت صنعا میں حالیہ بد امنی اور تشدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کو دشمن کے ناپاک منصوبوں کا سامنا ہے دشمن کے طرفدار منافقین کا چھپا ہوا چہرہ سامنے آگیا ہے صنعا میں امن و سلامتی ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے دارالحکومت صنعا میں حالیہ بد امنی اور تشدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کو دشمن  کے ناپاک منصوبوں کا سامنا ہے دشمن کے طرفدار منافقین کا چھپا ہوا چہرہ سامنے آگیا ہے صنعا میں امن و سلامتی ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کی تقریر ناکام رہی ہے لیکن دشمن نے اس کی تقریر سے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے ۔ انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں ابتدا ہی سے علی عبداللہ صالح کا کردار مشکوک نظر آرہا تھا اور  ہم اس کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ اور باخبر تھے۔ انھوں نے کہا کہ علی عبداللہ صالح کے بعض حامیوں نے سرکاری املاک ، دفاتر اور اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی  لیکن یمنی عوام دشمن اور اس کے حامیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔