مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شاعر اہلبیت (علیھم السلام ) مرحوم حبیب اللہ چایچیان کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم چایچیان کے اہلخانہ ، ملک کے ادبی حلقہ اور شعراء کو تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم چایچیان کے دینی اور سنتی اشعار گرانقدر سرمایہ ہیں جو تاریخ کے صفحات پر باقی رہیں گے ۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات میں اضافہ فرمائے۔