اجراء کی تاریخ: 1 دسمبر 2017 - 19:47

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اٹلی اور آذربائیجان کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اٹلی اور آذربائیجان کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے بحیرہ روم تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی اور اس کانفرنس ميں شریکعراق ، ترکی کے وزراء خارجہ  اور بعض دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ایرانی وزیر خارجہ اٹلی کے بعد آذربائیجان کے دورے پر باکو پہنچے، جہاں انھوں نے آذربائیجان کے وزير خارجہ اور صدر سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزير خارجہ نے اپنے اس دورے کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سفر میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔