اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کل اٹلی اور اس کے بعد آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کل اٹلی اور اس کے بعد آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کل اٹلی میں بحیرہ روم تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اٹلی کے دورے کے بعد وہ آذربائیجان کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ اور صدر سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت اور تبادلہ خیال کریں گے۔