اجراء کی تاریخ: 28 نومبر 2017 - 19:27

غیر مؤثقہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے سابق بادشاہ ملک عبداللہ کے بیٹے اور سابق نیشنل سکیورٹی وزیر متعب بن عبداللہ کو جیل سے آزاد کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے غیر سرکاری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے سابق بادشاہ ملک عبداللہ کے بیٹے اور سابق نیشنل سکیورٹی وزیر متعب بن عبداللہ کو جیل سے آزاد کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے ابھی تک اس خبـر کی تائید یا تکذيب نہیں کی ہے۔  عرب ذرائع کے مطابق متعب بن عبداللہ پر کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ لیکن تفتیش کے دوران انھیں بھی الٹا لٹکا کر تفتیش کی گئی اور تفتیش کے دوران اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہزادوں سے امریکہ کی بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تفتیش کررہے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں اصلاحات کا آغاز امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد سے آغاز ہوا ہے ۔ سعودی عرب کے ولیعہد کے امریکی صدر سے قریبی روابط ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 11 سمتر کے واقعہ کا سعودی عرب سے خاموش طریقہ سے انتقام لے رہا ہے اور اس کام پر اس نے سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے اور ولیعہد محمد بن سلمان کو مامور کیا ہے اور محمد بن سلمان اپنی ماموریت کو امریکی صدر کے داماد کے زیر نظر انجام دے رہے ہیں۔