مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے مصر کے شہر العریش میں واقع مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مصری حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے مصری پارلیمنٹ کے سربراہ علی عبدالعال سید احمد کے نام اپنے خط میں وہابی فکر کو صہیونی فکر کے ساتھ ہم آہنگ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کی طرح وہابیت بھی عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ صہیونی وہابی دہشت گردی کامقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کی سخت ضرورت ہے اور مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد در حقیقت صہیونی وہابی دہشت گرد ہیں جن کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی ربط نہیں ہے ۔