مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے 40 سے زائد نمائندوں نے حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے بیانیہ کی بھر پور مذمت کی ہے۔ تیونس کے نمائندوں نے اپنے دستخط شدہ اعتراض کو تیونس کی وزارت خارجہ کو ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے تیونس کی وزارت خآرجہ عرب لیگ کے بیانیہ سے اپنی موافقت کو فوری طور پر واپس لے۔ تیونس کی پارلیمنٹ کے نمائندے مبارکہ البراہمی کا کہنا ہے کہ یہ بیانیہ عرب ليک کی پیشانی پر ذلت کا داغ ہے اور تیونس و عرب شہداء کے خون سے ساتھ بہت بڑی غداری ہے۔ تیونس کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ہم عرب لیگ کے حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ تیونس کے نمائندوں نے عرب لیگ کے بیانیہ کو امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں پر مبنی قراردیکر اسے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بہت بزی سازش اور غداری قراردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 نومبر 2017 - 17:13
تیونس کے 40 سے زائد نمائندوں نے حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف عرب لیگ کے بیانیہ کی بھر پور مذمت کی ہے ۔