مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے لبنانی صدر میشل عون کے ساتھ ملاقات کے بعد مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی سازش کے تحت جبری استعفی دینے والے لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کل رات وطن واپس پہنچے تھے جہاں انہوں نے صدر سے ملاقات کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا، سعد حریری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر کو دیا تھا لیکن انہوں نے مزید بات چیت تک منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اس سے قبل لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری سے سعودی عرب نے جبری مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرایا تھا سعد حریری کل رات بیروت پہنچے، سعد حریری نے بیروت واپسی سے قبل فرانس ، قبرص اور مصر میں مختصر قیام کیا جہاں انھوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے سعد حریری سے تین ہفتے قبل سعودی عرب کے دورے کے دوران وزارت عظمیٰ سے جبری مستعفی ہونے کا اعلان کرایا ۔ ان کے استعفیٰ دینے کے بعد لبنان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ لبنانی وزیراعظم کو سعودی عرب نے یرغمال بنایا ہےاور استعفیٰ بھی سعودی دباؤ کا نتیجہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے عالمی دباؤ کے تحت لبنان کے وزير اعظم کو واپس وطن جانے کی اجازت دی۔