ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے ایک کارروائی کے دوران 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے ایک کارروائی کے دوران 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے ماگام اور ہنڈوارہ میں ہندوستان فوج نے تازہ کارروائیوں میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران مزید 3  علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ علاقہ میں ہندوستانی فوج کا سرچ آّریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز میں ہندوستانی فورسز نے 11 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔