اجراء کی تاریخ: 18 نومبر 2017 - 17:06

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 5 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 5 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے ہفتے کے روز بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران 5 علیحدگی پسندوں کو جھڑپ اور سرچ آپریشن کے دوران  ہلاک کردیا۔ ہندوستانی فوج کشمیر میں علیحدگی پسند تحریک کو دبانے کے لئے پوری طاقت اور قدرت کا استعمال کررہی ہے۔