مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید حسن تہرانی مقدم اورسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےائیر اسپیس شہداء کی شہادت کی چھٹی سالگرہ منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام نےشرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق شہید تہرانی مقدم کی 6ویں سالگرہ حسینیہ امام رضا (ع) میں منعقد کی گئی ۔ شہید تہرانی مقدم چھ سال قبل میزائل ٹیسٹ کے دوران ایک دھماکے میں شہید ہوگئے ۔ شہید تہرانی مقدم کا شمار ایران کے میزائل نظام کے بانیوں میں ہوتا ہے شہید تہرانی مقدم سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ بھی تھے۔ شہید تہرانی مقدم کی سالگرہ کی تقریب میں سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنر اسماعیل قاآنی ، بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل عبداللہ عراقی ، امام حسین یونیورسٹی کے کمانڈر جنرل مرتضی صفاری ، سپاہ کی ایئر اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ ، رہبر معظم کے اعلی مشیر جنرل سید حسن فیروز آبادی سمیت کئی اعلی فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔