روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ محض ایک فریب ہے امریکہ اور اس کے اتحادی داعش دہشت گردوں کو ہتھیار اور مدد بہم پہنچا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ محض ایک فریب ہے امریکہ اور اس کے اتحادی داعش دہشت گردوں کو ہتھیار اور مدد بہم پہنچا رہے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے ایسے فوٹو شائع کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ شام کے شہر بوکمال سے فرار کرنے والے داعش دہشت گردوں کو امریکی فوجی مدد اور پناہ فراہم کررہے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ البوکمال واقعہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بجائے انھیں بچانے کی کوشش کررہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ محض ایک فریب ہے۔