رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد رسانی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: تمام حکومتی ادارے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پوری قوت سے مدد بہم پہنچانے کی کوشش کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد رسانی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: تمام حکومتی ادارے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پوری قوت سے مدد بہم پہنچانے کی کوشش کریں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوج، سپاہ ، رضاکار دستوں اور ہلال احمر کے حکام پر زوردیا ہے کہ وہ پوری ہمت اور قوت کے ساتھ امداد رسانی کے عمل میں شرکت کریں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی مراکز تک پہنچانے اور ان کے علاج و معالجہ میں سرعت اور دقت سے کام لیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوجی اور غیر فوجی اداروں پر زوردیا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں فوری اقدام عمل میں لائے۔