مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان میں پاکستانی سفارت کار رانا نیئر اقبال کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش کی افغانستان میں مقامی شاخ خراسان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں داعش نے پاکستانی سفارتی اہلکار نیئر اقبال کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ دو روز قبل افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے ویزا سیکشن میں ذمہ داریاں سرانجام دینے والے نیئر اقبال کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جب وہ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 9 نومبر 2017 - 00:14
افغانستان اور پاکستان میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان میں پاکستانی سفارت کار رانا نیئر اقبال کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔