مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے یمن کی بری، بحری اور فضائی حدود کو عارضی طورپر بند کردیا ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملوں کے بعد سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے یمن کی بری، بحری اور فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن کے ایک میزائل نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو لرزہ بر اندام کردیا ہے جبکہ سعودی عرب کذشتہ دو برس سے یمنی شہریوں کو اپنی وحشیانہ ہوائی بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔ سعودی اتحاد نے ایک بیان میں ایران پر بھی الزام عائد کیا کہ ایران یمنی کے نہتے عرب عوام کی مدد کررہا ہے اور ایرانی اقدام نام نہاد عرب اتحاد کے خلاف ہے سعودی عرب کے عربی اتحاد کو امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 نومبر 2017 - 15:41
سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے یمن کی بری، بحری اور فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔