امریکی ریاست ٹیکساس کےایک چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کےایک چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مذہبی تقریب جاری تھی جس میں 50 سے زائد افراد شریک تھے اس دوران ایک حملہ آور چرچ کے اندر گھس آیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 افراد کو ہلاک کردیا، فائرنگ سے 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔