مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مصلائے امام خمینی (رہ) میں میجر جنرل قاسم سلیمانی کے والد کے ایصال ثواب کی مجلس منعقد ہوئی جس میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی، ایرانی اسپیکر علی لاریجانی ، ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری ، سپاہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی کے علاوہ دیگر اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔
اجراء کی تاریخ: 5 نومبر 2017 - 16:26
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مصلائے امام خمینی (رہ) میں میجر جنرل قاسم سلیمانی کے والد کے ایصال ثواب کی مجلس منعقد ہوئی جس میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔