یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور برربیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور برربیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل برکان سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے یمنی میزائل نے اپنے ھدف کو بالکل درست نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب کے ذرائع نے بھی ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔