مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست تامل ناڈو میں 6 روز سے جاری بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چنئی میں گزشتہ رات 6 گھنٹے تک برسنے والی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں پانی میں پھنسنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی علاقے زیرآب آنے سے چنئی میں اسکول بند اور آئی ٹی کمپنیوں میں بھی ملازمین کو چھٹی دے دی گئی۔تامل ناڈو کے ساحلی شہروں میں آج بھی مزید بارش کا امکان ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 نومبر 2017 - 11:13
ہندوستانی ریاست تامل ناڈو میں 6 روز سے جاری بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔