مہر خبررساں ایجنسی نے اییس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق نوازشریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنا دوہرا معیار ہے۔سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب محنتی اور قانون جاننے والے شخص ہیں ان کے لئے سب سے بڑا امتحان مساوی احتساب ہے، وہ بلاامتیاز احتساب کراکر خود کو ثابت کریں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مقدمات میں میرٹ ہی نہیں سلوک بھی دیکھنا چاہئے، نیب سندھ اور پنجاب میں الگ الگ طرح سے کارروائیاں کررہی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کورینجرز کی حراست میں بھی دیا گیا جب کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں بھی نہیں ڈالا گیا یہ دوہرا معیارہے۔ نوازشریف جب بھی وطن واپس آئیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
اجراء کی تاریخ: 31 اکتوبر 2017 - 17:13
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق نوازشریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنا دوہرا معیار ہے۔