مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جرڈ کوشنرنے گذشتہ ہفتہ سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا اس دورے میں اس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سازشی مذاکرات کے بارے میں گفتگو کی ، سعودی عرب امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملکر عالم اسلام کی پشت خنجر گھونپ رہا ہے۔
ٹرمپ کے اعلی مشیر اور داماد نے گذشتہ بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کیا اور اس دورے میں فلسطین کے بارے میں سازشی مذاکرات کا سلسلہ سنیچر کے دن تک جاری رہا ۔ اطلاعات کے مطابق کوشنر مسلسل اسرائیلی، فلسطینی، اردنی ، اماراتی اور مصری حکام کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ کے داماد کوشنر کا رواں برس میں سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ ادھر قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب قطر کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش اور خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔