مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی یہودیوں کی کانگرس کے سربراہ جیک روزن نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب ،اسرائيل کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار کرنے کا خواہاں ہے۔ اس نے کہا کہ میں جب سعودی عرب میں تھا تو مجھے پتہ چلا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار کرنے کا خواہاں ہے۔ ادھر سعودی عرب کے ریٹائر جنرل انور عشقی نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات سے پردہ اٹھایا تھا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور عالم اسلام کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 اکتوبر 2017 - 14:48
امریکی یہودیوں کی کانگرس کے سربراہ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب ،اسرائيل کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار کرنے کا خواہاں ہے۔