مہر خبررساں ایجنسی نے نیوز 18 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے ہندوستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور ہم منصب سشماسوراج سے ملاقات کریں گے۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں، اس انتہائی اہم دورے میں دفاعی تعاون، خطے کی سلامتی میں تعاون سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کریں گے۔ذرائع کے مطابق ریکس ٹلرسن کی نریندر مودی اور سشما سوراج سے ملاقات میں بھارت امریکہ اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط کرنے پر بھی بات ہوگی۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان دہشت گردی، توانائی اور تجارت جیسے اہم امور بھی گفتگو کی جائے گی۔ امریکی وزير خارجہ نے اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی جس میں پاکستان پر طالبان کے خلاف کارروائی کرنے پر ضور دیا۔