اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سکیورٹی اقدامات کے علاوہ داعشی فکر کا مقابلہ بھی بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی  نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سکیورٹی اقدامات کے علاوہ داعشی فکر کا مقابلہ بھی بہت ضروری ہے۔ علی شمخانی نے اپنے افغان ہم منصب کوایک پیغام ارسال کیا جس میں افغان مساجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سکیورٹی اقدامات کے ساتھ  داعشی فکر کا مقابلہ بھی بہت ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ داعشی فکر کے خاتمہ کے بغیر داعش کا خاتمہ ممکن نہیں ہے داعش کے خاتمہ کے لئے داعشی فکر کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ علی شمخانی نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں کو بعض علاقائی اور غیر علاقائی طاقتوں کی مالی اور مادی  حمایت حاصل ہے ۔ داعش کے خاتمہ کے لئے باہمی تعاون بہت ضروری ہے۔ علی شمخانی نے اپنے افغان ہم منصب کو ،افغان حکومت ، عوام اور دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔