مہر خبررساں ایجنسی نے آوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کابل کی مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی سے جیسے ہی کیڈٹس کی بس روانہ ہوئی حملہ آور نے اکیڈمی کے گیٹ پر ہی خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں بس میں موجود 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے۔ ترجمان افغان وزارت دفاع نے کیڈٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کیڈٹس کا تعلق داؤد خان ملٹری اکیڈمی سے تھا جو ٹریننگ کے لیے آئے ہوئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 21 اکتوبر 2017 - 17:10
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔