مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری شام کے 4 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جنرل باقری نے اس سفر میں شام کے جنگی علاقوں کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا۔جنرل باقری نے اس سفر میں شامی فوج کے سربراہ ، وزیر دفاع اور شام کے صدر بشار اسد سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی قوج کے چیف آف اسٹاف نے دمشق میں آنحضور(ص) کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کی زيارت بھی کی۔
اجراء کی تاریخ: 21 اکتوبر 2017 - 10:57
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری شام کے 4 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جنرل باقری نے اس سفر میں شام کے جنگی علاقوں کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا۔