مہر خبـررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اورایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے۔ بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ یوکیاامانو نے کہا ہے کہ ایران اپنے تمام عودوں پر عمل کررہا ہے اورہم کسی مشکل کے بغیر تصدیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔یوکیاامانو نے کہا کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔ایران میں تمام مقامات تک رسائی حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کے خلاف امریکہ کو اب اب عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے صرف اسرائیل اور سعودی عرب ہی امریکہ کے ساتھ ہیں اور ان دو ممالک نے امریکی صدر کے ایران کے خلاف بیان کی حمایت کی جبکہ عالمی برادری ایران کے ساتھ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2017 - 11:13
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اورایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے۔